انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کا پریس کانفرنس سے خطاب

ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ کو نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا 850ایم ایچ زیڈ بینڈ کا لائسنس دیا جائے گا انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کا پریس کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ کو نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا 850ایم ایچ زیڈ بینڈ کا …

ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ کو نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا 850ایم ایچ زیڈ بینڈ کا لائسنس دیا جائے گا
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کا پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ کو نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا 850ایم ایچ زیڈ بینڈ کا لائسنس دیا جائے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک صرف ٹیلی نار نے لائسنس کی درخواست دی اور اس نے 395 ملین ڈالر کے قیمت کی پیش کش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی کے تیس دن کے اندر اندر ٹیلی نار کو لائسنس جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار کی درخواست کا شرائط و ضوابط کے تحت جائزہ لیا گیا جو ہر حوالے سے مکمل تھی۔ پی ٹی اے کو یکم جون کی آخری تاریخ تک صرف ٹیلی نار کی جانب سے این جی ایم ایس سپیکٹرم کیلئے درخواست دی گئی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply