آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا کمزور سلسلہ انتہائی شمالی علاقوں پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاجبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہا۔ اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی41،کراچی 39،تربت ،لسبیلہ اورشہید بینظیرآباد میں 38ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔







