وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے میاں فرخ اقبال کو پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نارتھ زون کا چیئرمین منتخب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں اس کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔اس موقع پر طلال چوہدری نے پاکستان کی ٹیکسٹائل اور اپیرل انڈسٹری کے فروغ، ترقی اور بہتری کے لیے میاں فرخ اقبال کو اپنے بھرپور تعاون اور مکمل …
طلال چوہدری کی میاں فرخ اقبال کو پی ایچ ایم اے نارتھ زون کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد، بھرپور تعاون کی یقین دہانی

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے میاں فرخ اقبال کو پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نارتھ زون کا چیئرمین منتخب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں اس کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔اس موقع پر طلال چوہدری نے پاکستان کی ٹیکسٹائل اور اپیرل انڈسٹری کے فروغ، ترقی اور بہتری کے لیے میاں فرخ اقبال کو اپنے بھرپور تعاون اور مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور ہدایات کے مطابق صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کے حل، کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی اور ملک کی برآمدات پر مبنی صنعتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ وہ وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ وفاقی وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے انتظام میں تعاون کریں گے تاکہ پی ایچ ایم اے کے نمائندگان ٹیکسٹائل اور اپیرل انڈسٹری کو درپیش مسائل اور مشکلات براہ راست متعلقہ پالیسی سازوں کے سامنے پیش کر سکیں ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اور صنعتی شعبے کے درمیان موثر رابطہ کاری کو فروغ دینے اور مسائل کے بروقت حل کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے میاں فرخ اقبال کو پی ایچ ایم اے سے متعلق امور کے لیے اپنا دفتر استعمال کرنے کی پیشکش بھی کی اور یقین دلایا کہ پاکستان کی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے ، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں ان کا تعاون جاری رہے گا۔
اس موقع پر میاں فرخ اقبال نے وزیر مملکت طلال چوہدری کی طرف سے حوصلہ افزائی، تعاون اور کاروباری برادری کے ساتھ مثبت وابستگی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ ملاقاتوں کے انتظام میں تعاون کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت اور پی ایچ ایم اے کے درمیان قریبی رابطہ کاری سے ٹیکسٹائل اور اپیرل انڈسٹری کے حقیقی مسائل کے حل میں مدد ملے گی جس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملکی معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔








