خیبرپختونخوا کے عوام صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے حامی ہیں، انجنیئرامیر مقام

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے حامی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں کہ صوبے کے عوام دیگر سیاسی جماعتوں کو قبول نہیں کریں گے۔

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے حامی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں کہ صوبے کے عوام دیگر سیاسی جماعتوں کو قبول نہیں کریں گے۔

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس کا خمیازہ صوبے کےعوام کو بھگتنا پڑا ہے جبکہ ترقیاتی عمل بھی متاثر ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل اور بعد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام سیاسی اجتماعات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جو امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کی حمایت کا اظہار ہے۔انہوں نےکہا کہ ان کی جماعت ملک بھر میں سیاسی تنازعات کے حل اور ترقی کےفروغ کے لیے ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت کی حامی رہی ہے۔

مزید خبریں