اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ ٹیموں کی نقل و حرکت کے باعث اتوار کی رات 9 بجے سے 11 بجے تک اسلام آباد ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے اور دیگر اہم شاہراہوں پر عارضی ٹریفک ڈائیورژن کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹیموں کی آمدورفت کو رواں رکھنے کے لیے سری نگر ہائی وے پر …
اسلام آباد میں کرکٹ ٹیموں کی نقل و حرکت کے باعث رات 9 سے 11 بجے تک ٹریفک ڈائیورژن کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ ٹیموں کی نقل و حرکت کے باعث اتوار کی رات 9 بجے سے 11 بجے تک اسلام آباد ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے اور دیگر اہم شاہراہوں پر عارضی ٹریفک ڈائیورژن کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹیموں کی آمدورفت کو رواں رکھنے کے لیے سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات، خصوصاً سرینا چوک سے نائنتھ ایونیو تک ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سری نگر ہائی وے پر سفر کرنے والے شہری متبادل راستوں کے طور پر سہروردی روڈ، جی 8 اور جی 9 کی سروس روڈز اور زیرو پوائنٹ استعمال کر سکتے ہیں جبکہ فیض آباد جانے والے شہری فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو کی جانب سفر کرنے والے سروس روڈ ایسٹ استعمال کریں۔ ترجمان کے مطابق کورال سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہری اولڈ ایئرپورٹ روڈ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ، آئی جے پی روڈ اور فقیر ایپی روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورال، مری روڈ یا کلب روڈ کے قریب ایکسپریس وے بند ہونے کی صورت میں شہری لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد سے باہر جانے والےشہری جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ جبکہ بھارہ کہو سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے والے شہری بنی گالہ اور پارک روڈ کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک ڈائیورژن کے دوران اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، لہٰذا شہری اپنے سفر کے لیے اضافی 20 سے 25 منٹ مختص کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔







