وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کوخیبرپختونخوا میں مبینہ بدعنوانی اور اقربا پروری پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے دورِ اقتدار میں مختلف معاملات میں اپنے لوگوں کو نوازا اور انہیں فوائد پہنچائے۔
پی ٹی آئی نے اپنے دورِ اقتدار میں مختلف معاملات میں اپنے لوگوں کو نوازا اور انہیں فوائد پہنچائے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کوخیبرپختونخوا میں مبینہ بدعنوانی اور اقربا پروری پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے دورِ اقتدار میں مختلف معاملات میں اپنے لوگوں کو نوازا اور انہیں فوائد پہنچائے۔
اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور ترقی جیسے اہم مسائل پر توجہ دینے کے بجائے صوبائی حکومت نے مبینہ طور پر اپنے قریبی ساتھیوں کو نوازا۔وفاقی وزیر نے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے میں امن برقرار رکھنے اور ترقی کو فروغ دینے کی وفاقی حکومت کی ذمہ داری پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نےخیبرپختونخوا کے دہشت گردی سے شدید متاثرہ اضلاع میں امن کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔







