ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں 2 تا 8 نومبر تک ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا،این ای او سی

ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں 2 تا 8 نومبر تک ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 کروڑ 39 لاکھ سےزیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے تاکہ بچوں کو …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں 2 تا 8 نومبر تک ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 کروڑ 39 لاکھ سےزیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری کا سبب بننے والی اس بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق پنجاب کے 13 منتخب اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار سے ےزیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ کے 20 منتخب اضلاع میں 68 لاکھ 83 ہزار سےےزیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا کے 27 منتخب اضلاع میں 48 لاکھ 8 ہزار سےےزیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے، جبکہ بلوچستان کے 31 منتخب اضلاع میں 22 لاکھ 17 ہزار سےےزیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اسی طرح اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار سےےزیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کے 3 منتخب اضلاع میں ایک لاکھ 53 ہزار سےزیادہ ، جبکہ آزاد کشمیر کے 2 منتخب اضلاع میں ایک لاکھ 83 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

مزید خبریں