میجر وجاہت وحید شہید کو خراجِ عقیدت ، انہوں نے بہادری، عزم اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میجر وجاہت وحید شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بہادری، عزم اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی ۔ پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میجر وجاہت وحید شہید نے وطن کے دفاع اور فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میجر وجاہت وحید شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بہادری، عزم اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی ۔ پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میجر وجاہت وحید شہید نے وطن کے دفاع اور فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ہمارے شہدا قوم کا فخر اور پاکستان کی طاقت ہیں،ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی،یہ قربانیاں آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میجر وجاہت وحید شہید کے درجات بلند اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔