برازیل میں بائیں بازو کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا اور دائیں بازو کے سینیٹر فلاویو بولسونارو کے درمیان صدارتی انتخابات کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے سے ایک ہفتہ قبل اتوار کو پہلا مباحثہ ہوگا۔بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے حامیوں نے ملک بھر میں بھرپور ریلیاں نکالیں۔انتہائی دائیں بازو کے سابق صدر جائر بولسونارو کے 45 سالہ بیٹے …
برازیل کے صدارتی انتخابات، لولا ڈا سلوا اور فلاویو بولسونارو کے درمیان پہلا مباحثہ اتوار کو ہو گا

مزید خبریں
برازیلیا۔19اکتوبر (اے پی پی):برازیل میں بائیں بازو کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا اور دائیں بازو کے سینیٹر فلاویو بولسونارو کے درمیان صدارتی انتخابات کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے سے ایک ہفتہ قبل اتوار کو پہلا مباحثہ ہوگا۔بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے حامیوں نے ملک بھر میں بھرپور ریلیاں نکالیں۔انتہائی دائیں بازو کے سابق صدر جائر بولسونارو کے 45 سالہ بیٹے فلاویو بولسونارو نے رواں ماہ کے اوائل میں پہلے مرحلے میں لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا پر غیر متوقع برتری حاصل کی تھی، جو رائے عامہ کے جائزوں کی پیش گوئیوں کے برعکس تھی۔
اتوار کی شام ہونے والا ٹیلی ویژن پر نشر کیا جانے والا مباحثہ انتخابی دوڑ میں فیصلہ کن اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جس میں سکینڈلز اور تلخ بیانات کے باعث مقابلہ انتہائی سخت ہو چکا ہے اور آخری وقت تک جاری رہنے کا امکان ہے۔مباحثے سے قبل لولا اور بولسونارو کے ہزاروں حامی ملک کے مختلف شہروں میں جمع ہوئے۔ساؤ پالو میں برازیل کے قومی پرچم کے زرد اور سبز رنگ کے لباس پہنے ہزاروں افراد نے فلاویو بولسونارو کے حق میں ریلی نکالی۔ وہ ایک ٹرک پر سوار ہو کر پاؤلسٹا ایونیو سے گزرے۔بولسونارو نے کہا کہ برازیل کو ورکرز پارٹی (پی ٹی) سے نجات دلانے میں اب صرف سات دن باقی ہیں۔شرکا نے ’’بولسونارو واپس آؤ‘‘ کے نعرے لگائے، جو سابق صدر جائر بولسونارو کے لیے برازیل کے قدامت پسند حلقوں میں مسلسل حمایت کو ظاہر کرتے ہیں۔
سابق صدر کو 2022 کے صدارتی انتخابات میں ناکامی کے بعد اقتدار پر قبضے کی سازش کے الزام میں 27 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ گھر میں نظر بند ہیں۔یونیورسٹی آف ساؤ پالو کے مبصرین کے مطابق ریلی میں تقریباً 71 ہزار افراد نے شرکت کی۔پہلے مرحلے کے بعد سے رائے عامہ کے جائزوں میں بولسونارو کو برتری حاصل رہی ہے، تاہم رواں ہفتے کے دو جائزوں میں ان کی برتری کچھ کم ہوئی۔ ان جائزوں کے مطابق بولسونارو کو 51 فیصد جبکہ لولا کو 49 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔








