ملک میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں ستمبر 2026 کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 کے اختتام پر گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 407 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال ستمبر کے 305 ارب …
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کے قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر 33.6 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں ستمبر 2026 کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 کے اختتام پر گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 407 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال ستمبر کے 305 ارب روپے کے مقابلے میں 33.6 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر کے دوران گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کے قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست کے اختتام پر ان قرضوں کا حجم 393 ارب روپے تھا، جو ستمبر میں بڑھ کر 407 ارب روپے ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2026 کے اختتام پر نجی شعبے کو فراہم کردہ بینکوں کے مجموعی قرضوں کا حجم 9.52 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال ستمبر میں ریکارڈ کیے گئے 8.35 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔







