سرکاری حج سکیم کےحج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی 20 اکتوبر تک مکمل کر لیں،ترجمان وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کےحج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں ایک دن باقی رہ گیا ہے اس لئے 20 اکتوبر تک لازمی مکمل کر لیں۔ پیر کو ایک بیان میں ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج ایپ استعمال کریں ۔

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کےحج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں ایک دن باقی رہ گیا ہے اس لئے 20 اکتوبر تک لازمی مکمل کر لیں۔ پیر کو ایک بیان میں ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج ایپ استعمال کریں ۔

پورٹل پر ادائیگی بینک کارڈ، ون لنک یا مینول بینک چالان کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔حج درخواست کی منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات بروقت جمع کروائیں۔حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاون لوڈ کر کے ڈاکٹر سے تصدیق کروانا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصدیق شدہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر اپلوڈ کرنا لازم ہے۔عازمینِ حج نئی معلومات اور ہدایات کے لیے پاک حج ایپ لازمی استعمال کریں۔