احتجاجی مظاہرے، فرانسیسی صدر نے وزیرِ داخلہ کا استعفیٰ مسترد کر دیا

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں حالیہ پرتشدد بدامنی کے بعد وزیرِ داخلہ لوراں نونیز کا استعفا مسترد کر دیا ۔ بی بی سی نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے دفتر کےحوالے سے بتایا ہے کہ فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ لوراں نونیز کو اپنے عہدے پر برقرار رہنا چاہیے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے جلد نئی حکمتِ عملی اور اقدامات کرنے چاہیں۔

پیرس۔19اکتوبر (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں حالیہ پرتشدد بدامنی کے بعد وزیرِ داخلہ لوراں نونیز کا استعفا مسترد کر دیا ۔ بی بی سی نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے دفتر کےحوالے سے بتایا ہے کہ فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ لوراں نونیز کو اپنے عہدے پر برقرار رہنا چاہیے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے جلد نئی حکمتِ عملی اور اقدامات کرنے چاہیں۔

انہوں نے تشدد کے واقعات کا ذمہ دار سکیورٹی اداروں کی منصوبہ بندی اور انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے میں ناکامی کو قرار دیا۔ یہ بدامنی ملک بھر میں زندگی گزارنے کی بڑھتی ہوئی لاگت اور عوامی خدمات کی بگڑتی صورتحال کے خلاف وسیع پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد سامنے آئی۔ فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق لوراں نونیز نے گزشتہ روز استعفیٰ دینے کی کوشش کی تھی، تاہم صدر نے انھیں عہدے پر برقرار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں مسلسل قیادت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں