اشیائے خوراک کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 25 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ملک سے اشیائے خوراک کی برآمد میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 1.389ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.108 ارب ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک سے اشیائے خوراک کی برآمد میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 1.389ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.108 ارب ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ستمبر 2026 میں اشیائے خوراک کی برآمد سے ملک کو 554 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو اگست کے 398 ملین ڈالر کے مقابلے میں 39فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے 335 ملین ڈالر کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول کی برآمد سے 652 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 419 ملین ڈالر کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے،مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدات کا حجم 103 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 90 ملین ڈالر کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔

پھلوں کی برآمدات سے پہلی سہ ماہی میں 75 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 108 ملین ڈالر کے مقابلے میں 31 فیصد کم ہے،گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات 148 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 122 ملین ڈالر کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں،اسی طرح سبزیوں کی برآمدات کا حجم 34 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 42 ملین ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آئل سیڈز اور گری دار میووں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پہلی سہ ماہی میں ان کی برآمدات کا حجم 125 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 37 ملین ڈالر کے مقابلے میں 241 فیصد زیادہ ہے،دیگر اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم پہلی سہ ماہی میں 253 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔