سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت بالخصوص حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت بالخصوص حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، پاکستان کا موقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے،پاکستان کا پیغام ہماری سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل کے ذریعے پہلے ہی سامنے آ چکا ہے۔

راولپنڈی ۔19اکتوبر (اے پی پی):ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت بالخصوص حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، پاکستان کا موقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے،پاکستان کا پیغام ہماری سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل کے ذریعے پہلے ہی سامنے آ چکا ہے۔

انڈیپنڈنٹ عربیہ کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سعودی عرب میں مقدس مقامات پر حملوں کے حوالے سے پاکستانی عوام، سیاسی اور عسکری قیادت میں شدید غم و غصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کے اتار چڑھائوکسی بھی سطح پر بڑھانے سے کسی ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،مشرقِ وسطیٰ کے فوجی تنازعہ کو مزید پھیلانا کسی کے مفاد میں نہیں، مذاکرات کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنا ناگزیر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مذاکراتی حل میں ناکامی اور فوجی تصادم کی صورت میں مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس یقیناً حرکت میں آئے گا،مکہ الائنس کی قیادت اور لائحہ عمل واضح ہے کہ اس اتحاد کا کوئی بھی جارحانہ ارادہ نہیں ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ اپنے عوام سمیت پورے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑنے کی بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے، تنازعات کو کسی بھی سطح پر بڑھانے سے کسی کو فائدہ نہیں ہو گا،یہ اتحاد کسی خاص ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا بنیادی مقصد خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔

 

مزید خبریں