سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چھاتی کے سرطان سے بچاؤ اور بروقت تشخیص کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بروقت تشخیص، موثر علاج اور خواتین کی صحت کے تحفظ کے لئے اہم ہے، اس کی درست معلومات اور بروقت تشخیص سے قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی …
چھاتی کے سرطان کی علامات اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی عام کرنے کی ضرورت ہے، سپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چھاتی کے سرطان سے بچاؤ اور بروقت تشخیص کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بروقت تشخیص، موثر علاج اور خواتین کی صحت کے تحفظ کے لئے اہم ہے، اس کی درست معلومات اور بروقت تشخیص سے قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی عام کرنے کی ضرورت ہے،خواتین کو صحت کے مسائل پر بلا جھجک بات کرنے اور بروقت طبی مشورہ لینے کی ترغیب دی جائے، چھاتی کے سرطان کی علامات کو نظر انداز کرنے کے بجائے مستند طبی ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے،خواتین کی صحت کے تحفظ کے لئے آگاہی مہمات اور طبی رہنمائی کو فروغ دینا ضروری ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے چھاتی کے سرطان کی تشخیص اور علاج کی سہولیات تک خواتین کی آسان رسائی یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ چھاتی کے سرطان سے متعلق معاشرتی جھجک اور بے بنیاد تصورات کا خاتمہ ضروری ہے،چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کے ساتھ تعاون اور حوصلہ افزائی کا رویہ اپنانا چاہیے، چھاتی کے سرطان کے خلاف موثر جدوجہد میں طبی اداروں اور ذرائع ابلاغ کا کردار اہم ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے چھاتی کے سرطان کے خلاف آگاہی پھیلانے والے طبی ماہرین، اداروں اور سماجی کارکنوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ چھاتی کے سرطان سے متعلق درست معلومات خواتین کو صحت کے حوالے سے بہتر فیصلے کرنے میں مدد دیتی ہیں، خواتین کی صحت کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔








