ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر مستحکم رہی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 439,036 روپے پر مستحکم ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت بنا کسی تبدیلی کے فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر مستحکم رہی ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 376,402 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی 345,047 روپے پر برقرار رہی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 59 روپے اضافے کے بعد 6,234 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 5,344 روپے ہو گئی۔ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بنا کسی تبدیلی کے 4,165 ڈالر پر مستحکم رہی۔








