پاکستان سمیت دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن پیر 19 اکتوبر کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) کی بروقت تشخیص، علاج اور اس بیماری سے تحفظ کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا ہے

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن پیر 19 اکتوبر کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) کی بروقت تشخیص، علاج اور اس بیماری سے تحفظ کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا ہے۔عالمی دن کی مناسبت سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغامات میں اس بات پر زور دیا کہ خواتین اپنی صحت کو ترجیح دیں اور کسی بھی علامت یا تشویش کی صورت میں بغیر کسی جھجھک کے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سرکاری، غیر سرکاری، سماجی اور طبی اداروں و تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں اور اداروں میں آگاہی سیمینارز، مفت سکریننگ کیمپس اور واکس کا اہتمام کیا گیا تاکہ شہری علاقوں سمیت دیہی اور دور دراز پسماندہ علاقوں کی خواتین تک بھی معلومات اور سہولیات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں