سروں کی ملکہ اور معروف پلے بیک گلوکارہ زبیدہ خانم کی برسی پیر 19 اکتوبر کو منائی گئی ہے۔انہوں نے 1950 اور 1960 کی دہائی میں پاکستانی فلمی موسیقی کے سنہری دور کے دوران 250 سے زیادہ گانے ریکارڈ کرائے۔ زبیدہ خانم نے کئی مایہ ناز اداکاروں کے لئے پلے بیک گلوکاری کی اور موسیقی میں نمایاں اداکاراؤں کو اپنی آواز دینے پر انہیں ہالی ووڈ کی مارنی نیکسن کے …
سروں کی ملکہ ، پلے بیک گلوکارہ زبیدہ خانم کی برسی منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):سروں کی ملکہ اور معروف پلے بیک گلوکارہ زبیدہ خانم کی برسی پیر 19 اکتوبر کو منائی گئی ہے۔انہوں نے 1950 اور 1960 کی دہائی میں پاکستانی فلمی موسیقی کے سنہری دور کے دوران 250 سے زیادہ گانے ریکارڈ کرائے۔ زبیدہ خانم نے کئی مایہ ناز اداکاروں کے لئے پلے بیک گلوکاری کی اور موسیقی میں نمایاں اداکاراؤں کو اپنی آواز دینے پر انہیں ہالی ووڈ کی مارنی نیکسن کے برابر سمجھا جاتا تھا۔زبیدہ خانم1935 میں امرتسر میں پیدا ہوئیں اور ان کا خاندان 1947 میں آزادی کے بعد ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہو گیا۔ زبیدہ خانم کا تعلق کلاسیکی موسیقی کے کسی روایتی گھرانے سے نہیں تھا اور انہوں نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت بھی حاصل نہیں کی تھی ۔ معروف پاکستانی سورن لتا اور ان کے فلم پروڈیوسر شوہر نذیر نے ریڈیو پر ان کی گائیکی کو پسند کیا اور فلم شہری بابو کے لئے سائن کیا جس میں انہوں نے بہت سارے سپر ہٹ فلمی گانے گائے ۔زبیدہ خانم نے فلم بِلو میں بطور گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور مشہور میوزک ڈائریکٹر غلام احمد چشتی نے انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا۔
زبیدہ خانم کو فلم شہری بابو سے بڑی کامیابی مل۔ انہوں نے چند فلموں میں بطور معاون اداکارہ کے طور پر بھی کام کیا ۔ زبیدہ خانم نے 1950 کی دہائی میں پنجابی اور اردو فلموں کی سب سے مدھر فلم پلے بیک گلوکارہ کے طور پر نام کمایا۔زبیدہ خانم نے 250 سے زیادہ گانے ریکارڈ کئے جن میں سولو اور پلے بیک گلوکاروں کے ساتھ گانے بھی شامل تھے۔ احمد رشدی کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ زبیدہ خانم کا کیریئر 8 سال جاری رہا لیکن ان کی آواز کا سحر آج بھی قائم ہے۔ زبیدہ خانم نے اپنے وقت کے تمام مشہور میوزک ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا جن میں غلام احمد چشتی، رشید عطرے، صفدر حسین، سلیم اقبال، خواجہ خورشید انور اور اے حمید شامل ہیں۔ان کو کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔زبیدہ خانم 19 اکتوبر 2013 کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور گلوکار برادری کی جانب سے انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔








