ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد کی کھلی کچہری

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کاانعقاد کیا، شہر یو ں کی شکا یا ت سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکا ما ت جا ری کئے

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کاانعقاد کیا، شہر یو ں کی شکا یا ت سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکا ما ت جا ری کئے۔ پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہر یو ں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی شکا یا ت پیش کیں۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹا لرنس پالیسی پر عمل پیر ا ہے، شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کر نا اولین تر جیح ہے، قانو ن کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے، شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔