پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے کہا ہے کہ خواتین کی صحت کا تحفظ اور بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص قومی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے
خواتین کو بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہے، محمد ہمایوں خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے کہا ہے کہ خواتین کی صحت کا تحفظ اور بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص قومی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔بریسٹ کینسر سے آگاہی کے عالمی دن پر پیپلز میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں محمد ہمایوں خان نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف موثر جدوجہد کے لیے آگاہی، بروقت تشخیص اور معیاری علاج تک رسائی یقینی بنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے علاج میں مالی مشکلات اور طبی سہولیات کی کمی رکاوٹ نہیں بننی چاہیے، خواتین کی صحت پر بروقت توجہ دینا خاندان اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے
بریسٹ کینسر سے متعلق خاموشی اور جھجک ختم کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں کی خواتین کو بھی بریسٹ کینسر کی اسکریننگ، تشخیص اور علاج کی یکساں سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہمایوں خان نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی اور غیرمصدقہ تصورات کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے،خواتین کو اپنی صحت نظرانداز نہیں کرنی چاہیے، کسی بھی غیرمعمولی تبدیلی کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کو علاج کے ساتھ حوصلے، احترام اور معاشرتی تعاون کی بھی ضرورت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی صحت، باوقار زندگی اور معیاری طبی سہولیات تک مساوی رسائی کے لیے موثر اقدامات کی حامی ہے۔








