قومی اسمبلی کا اجلاس، محفوظ شدہ دستاویزاتی مواد ترمیمی بل 2026منظور

قومی اسمبلی نے محفوظ شدہ دستاویزاتی مواد (تحفظ و برآمدی کنڑول ) (ترمیمی) بل 2026منظورکرلیا

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے محفوظ شدہ دستاویزاتی مواد (تحفظ و برآمدی کنڑول ) (ترمیمی) بل 2026منظورکرلیا۔

پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک پیش کی کہ محفوظ شدہ دستاویزاتی مواد (تحفظ و برآمدی کنڑول ) (ترمیمی) بل 2026قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایاجائے۔

تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا جس کی ڈپٹی سپیکر نے ایوان سے شق وار منظوری لی۔بعدازاں ایوان نے بل کی منظوری دے دی۔

مزید خبریں