وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت صو بائی کابینہ کا 37واں اجلاس ،دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنیوالے افسروں اور جوانوں کے درجات کی بلندی کی دعا
وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت صو بائی کابینہ کا 37واں اجلاس ،دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنیوالے افسروں اور جوانوں کے درجات کی بلندی کی دعا

مزید خبریں
لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت صو بائی کابینہ کا 37واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنیوالے افسروں اور جوانوں کے درجات کی بلندی کی دعاکی۔ اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی خوشدامن کے ایصال ثواب کیلئے دعا ئے مغفرت بھی کی گئی۔ صوبائی کابینہ نے صنعتی ترقی او رایکسپورٹ پروگرام سکیم کے فیچرز کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے پنجاب میں پیوٹ پروگرام پیش کیا۔ پیوٹ پروگرام میں انڈسٹریل انفراسٹرکچر اور کلسٹرڈویلپمنٹ، مسابقتی ایکسپورٹ، ویلیو چین ٹرانسفارمیشن، زراعت اور لائیوسٹاک میں ای میکانائزیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کوشامل کیا گیا ہے۔ پیوٹ پروگرام کے ذریعے پنجاب میں 1995 بلین کی سرمایہ کاری جس میں 1089 ارب حکومتی اور 906 ارب پرائیویٹ سرمایہ کاری متوقع ہے۔
پیوٹ پروگرام سے ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اجلاس کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پیوٹ میں موجودہ انڈسٹری کی سہولت کاری اور کلسٹر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ،ای بز، ای کامرس، گارمنٹس، پلگ اینڈ پلے، لیدر اینڈ فٹ ویئر، سپورٹس گڈز کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن شامل کی گئی ہے۔ کٹلری اور ہاتھ سے بنے ٹول کے ساتھ سرامک، فین انڈسٹری کے لئے میٹریل ٹیسٹنگ لیب بھی پیوٹ پروگرام میں شامل کی گئی جبکہ ہارٹی کلچر اور فلوری کلچر کیلئے ایکسپورٹ فنانسنگ بھی کی جائے گی۔سٹررس آلو اور مینگو ویلیو ایڈیشن، ٹورازم اور ایکوا فارمنگ بھی پیوٹ کا حصہ ہوں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور بھکرمیں ایگریکلچر پراسیسنگ پارک بنیں گے۔
ویٹ ویلیو انہانسمنٹ، میٹ اور ملک ویلیو چین، ڈومیسٹک اور گلوبل ضروریات کیلئے سکلڈ ڈویلپمنٹ بھی پیوٹ میں شامل ہوں گے۔ اجلاس میں 20 اضلاع میں ہارٹی کلچر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پی ایچ اے بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام ہائی پاور فیز 5کیلئے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر گرین ٹریکٹر پروگرام کیلئے ڈھائی لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ صوبائی کابینہ نے گرین ٹریکٹر سکیم کی رجسٹریشن پر لیٹ فیس کی معافی کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 ہزار ٹریکٹرز پر 9.5 ارب روپے سبسڈی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ 20 سال میں 10ہزار ٹریکٹرز اور صرف ڈھائی سال میں 44 ہزار ٹریکٹر دیئے جارہے ہیں۔ 20 سال میں میکانائزیشن پر3 ارب اور ڈھائی سال میں 15 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ 25 ہزار ٹریکٹر کاشتکاروں کے پاس پہنچ چکے ہیں۔ اجلاس میں تھل میں ایگری کلچر ٹرانسفا رمیشن پراجیکٹ کیلئے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ منکیرہ اور لیہ میں 10ہزار ایکڑ زرعی اراضی پر ڈریپ ایریگیشن، سولر پاور، واٹر سٹوریج اور دیگر سہولتوں کیلئے 7.6 ارب سبسڈی دی جائے گی۔ اجلاس میں چیف منسٹر گرین ٹریکٹر پروگرام لو ئر پاور فیز 4کے لئے سبسڈی کی منظوری دی گئی جس کے تحت 10 ہزار ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں طبی آلات کو فنکشنل کرنے کیلئے درکار واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔ صوبائی کابینہ نے سپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ضروری واجبات کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی پر ٹریفک جرمانوں میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوور سپیڈنگ، اوور لوڈنگ، پیدل کراسنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی منظوری دی گئی جس کے تحت 60 ارب روپے سے بینک آف پنجاب40 ہزار لون دے گا۔ اجلاس میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی چھت،اپنا گھر میں سٹیمپ ڈیوٹی کی تجویز مسترد کر دی۔ صوبائی کابینہ نے گلگت بلتستان کو چھ کلینک آن ویلز گاڑیاں عطیہ کرنے کی منظور ی دے دی۔ حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کو 15 کلینک آن ویلز گاڑیاں عطیہ کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ایجنسی کی 219 /3704آسامیوں پر بھرتی کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی میں 17خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ گلوبل انویسٹمنٹ گیٹ وے آف پنجاب ونگ کے تحت بھرتیوں کیلئے سپیشل ریکورٹمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی۔ ڈی جی خان اور راجن پور کے بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے یوتھ افیئرز اینڈسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پی ایم یو پراجیکٹ کے 70آسامیاں پیدا کرنے اور منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پراونشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر میں 79 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ سپیشل برانچ انٹیلی جنس کیڈر میں نئی بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔
سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے ایس پی یو میں 16آسامیو ں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ائیر کوالٹی مینجمنٹ کیلئے الیکٹرک ٹرک بشمول اینٹی سموگ گنز کی فراہمی کیلئے اے ڈی پی پراجیکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ای رجسٹریشن کی سروس ڈلیوری کے ا خراجات کی ادائیگی کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کوسب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔صوبائی کابینہ نے راولپنڈی کے فائر فائٹر اسجد محمود شہید کے اہل خانہ کو شہدا پیکیج کے تحت ادائیگی کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 36ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 38ویں،39ویں اور 40ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق دی گئی۔
لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے متعلق میڈیکل چارجز کی واپس ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف حافظ محمد نصیر کے 7لاکھ 33ہزار روپے کے بل کی واپس ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سابق سیکشن آفیسر سید محبوب حسین کے میڈیکل بل 84982روپے کی واپس ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ کے لیبارٹری ٹیکنیشن محمد عمر کے علاج پر خر چ ہونے والے 5لاکھ 80 ہزار روپے کی واپس ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپیشل سیکرٹری محمد شہبازکے علاج کے اخراجات کی واپس ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تانیہ مظہر کے 44لاکھ 80ہزار کے طبی اخراجات کی واپس ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ پی پی ایس ای کے سپرنٹنڈنٹ محمد وقاص کے میڈیکل اخراجات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی سالانہ پرفارمنس رپورٹ پیش کی گئی۔ نوازشریف انسٹی ٹیویٹ آف سرگودھا کے بورڈ آف گورنر اور سب کمیٹی کے ارکان کیلئے اعزازیہ کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ سامبلی بہرا مال تا مری 132کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ عدلیہ کیلئے گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلئے ہاس بلڈنگ اینڈ فنانس لون کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے مری میں جھیکا گلی متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے آفت زدہ ضلع قرار دینے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کمیٹی برائے گرانٹ ان ایڈ کے اجلاس میں منظورشدہ گرانٹ ان ایڈ کی توثیق کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو گرملا میں ایکسپوریشن اور پٹرولیم رائٹ تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب ہونہار سکالر شپ پروگرام سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن، پینٹا ویلنٹ پلس IPV کو ہیکساویلنٹ ویکسین میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ میں ڈین کی پوسٹ کیلئے پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو انتظامی طورپر پنجاب والڈ سٹی اینڈ ہیرٹیج ایریاز کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔ فلڈ سے متعلق نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پولیس کے4 ایس ایس جی آفیسر کیلئے الانس کی منظوری دی گئی۔ پکار مری کی بلڈنگ کو درپیش تعمیراتی خطرات کے پیش نظر منتقلی او رمنہدم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کے محاصل کی قابل تقسیم پول میں ماخذ کٹوتی سے متعلق امور پیش کیے گئے۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب ڈیری کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ پنجاب آف پنجاب کے صدر کی ری اپوائٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔
2025 فلڈ ریلیف کارروائیوں کے دوران سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی بعدازوقت منظوری دی گئی۔ گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی، پوٹھوہار کیمپس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ مریم نوازشریف سکول اینڈ ریسورس سینٹر برائے آرٹیزم کے بورڈ آف گورنر کیلئے اعزازئیے کی منظوری دی گئی۔ لالہ موسی تا نونوالی بھاگو اور میوانہ سڑک کی تعمیر کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں لاہو رریلوے سٹیشن کی ری ویمپنگ او راپ لفٹنگ کیلئے ایل ڈی اے کو گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ ضلع خانیوال کے عوامی نمائندوں کی چیف منسٹر سے ملاقات کی کارروائی کی منظوری دی گئی۔
لاہو رکی نارتھ ایسٹ سائٹ میں ڈویلپمنٹ ورکس کی منظوری دی گئی۔ ضلع بہاولنگر میں روڈ ز سیکٹر سکیم میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ بہاولپورمیں ریلوے سٹیشن سے 10.5کلو میٹر طویل اضافی رنگ روڈ کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے کپیسٹی بلڈنگ برائے پلاسر گولڈنگ مائننگ اینڈ پروسیسنگ کا پراجیکٹ واپس لینے کی منظوری دے دی۔ بورڈ آف ریونیو کے تحت4 منظور شدہ سکیم کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی نئی عمارت کی فعالیت کیلئے نئی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول سکیم کو یونیورسٹی آف رسول اینڈ میڈیکل کالج میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کی الحمرااور ڈی جی پی آر سمیت ترجیحی ڈویلپمنٹ سکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
منڈی بہاالدین کے عوامی نمائندوں کی وزیراعلی سے ملاقات کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔ بانسرہ گلی زولوجیکل گارڈن مری ایکسٹینشن ون، ایکو اٹور ازم چھانگا مانگا ایکسٹینشن ون، بھوربن گرین ٹرانسفارمیشن اینڈ انفراسٹرکچر سکیم او رپنجاب بھر کے وائلڈ لائف پارکس او رچڑیا گھروں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں منڈی بہاالدین کے عوامی نمائندوں کی چیف منسٹر سے ملاقات کے دوران لوکل گورنمنٹس سے متعلق امور کی منظوری دی گئی۔ ضلع وہاڑی کی 3کروڑ 66لاکھ کی ترقیاتی سکیمیں اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ضلع خانیوال کی سی اینڈ ڈبلیو سے متعلق دو سکیمیں اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
عبدالحکیم سٹی ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور کی تعمیر کا پراجیکٹ اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ضلع ا ٹک کے عوامی نمائندوں کی وزیراعلی سے ملاقات سے متعلق امور کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے مختلف اداروں اور آرگنائزیشن کو لیز کیلئے سٹیٹمنٹ آف کنڈیشن کی منظوری دے دی۔ زراعت، لائیوسٹاک اور جنگلات سیکٹر کیلئے سٹیٹ لینڈ کی لیز پالیسی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے اخبارات میں شائع اشتہارات اور ویٹنگ لسٹ سے پولیس بھرتیوں کو ریگولر کرنے کی منظوری دے دی۔ کوڈ میں کریمنل پروسیجر 1898 اور آرمز آرڈیننس 1965میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ انسانی سمگلنگ کے بارے میں اپ ڈیٹ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق سفارشات کی منظوری دی گئی۔
ری اوٹ مینجمنٹ پولیس میں کینن ہینڈلر اور جونیئر سپر وائزر کی15 آسامیوں میں اہلیت کے معیار کے تعین اوربھرتی کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پھاٹا لینڈ رولز 2017اور کمرشل بلڈنگ /پراپرٹیز کی کنورشن فیس سے متعلق امور میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے درمیان سروس لیول ایگری منٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصل آباد انڈسٹریل کو لیوی آف ٹیکس سے استثنی کی منظوری دی گئی۔ انوائرمنٹ پروٹیکیشن اینڈ کلائمنٹ چینج ڈیپارٹمنٹ،ای پی اے پنجاب سنٹر فار اینٹی گرینڈڈ مانٹین ڈویلپمنٹ کے درمیان معاہدے کی منظوی دی گئی۔ پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کونسل کے قیام، پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز اینڈ پنجاب وائلڈ لائف بلز 2026،پنجاب تھیراپیوٹک گڈز رولز کے مسودے، عملدرآمد کمیٹی برائے کچی آبادی کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔
پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹس کے اجرا سے متعلق قانونی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں لکی سیمنٹ پلانٹس کے قیام اور توسیع کے فریم ورک میں توسیع، پنجاب میں دستیاب ایگری کلچر لینڈ کی مینجمنٹ کی سکیم، پنجا ب سرنڈر آف آرمز ایکٹ 2025، سپیشل ایجوکیشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان سروس لیول ایگریمنٹ، یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاالدین ایکٹ 2018کو ملٹی ڈسپلن نری یونیورسٹی میں بدلنے کے لئے ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب سی این ایف کے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی، پیسی گورننگ باڈی کے ارکان کی فیس اور الانس بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2026 کے تحت پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر ایکٹ 2026کے تحت پنجاب سینئر سٹیزن کونسل کے قیام کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے گرانٹ اِن ایڈ کی طرف سے مجوزہ منظور شدہ گرانٹ ان ایڈ کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ مریم کو بتائیں ہیلپ لائن کی آپریشنل کاسٹ او رغیر استعمال شدہ فنڈز سے متعلق امور کی منظوری دی گئی۔ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی طرف سے ڈاکٹر سجاد حسین کی پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے ممبر کے طورپر نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اپیلیٹ ٹریبونل کے چیئرپرسن اور جوڈیشل ممبر نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مریم کو بتائیں ہیلپ لائن کے تحت معاون آلات کی خریداری کے لیے8 کروڑ 16لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس ڈلیوری یونٹ کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
ایشیا پیسیفک سینٹر آف ایجوکیشن فار انڈرسٹینڈنگ اور سکول ایجوکیشن کے درمیان قرار داد مفاہمت کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبید الرشیدکی انٹر ڈیپارٹمنٹ ڈیپوٹیشن کی منظوری دے دی۔ نئی بھرتیوں پر پابندی میں نرمی،گرانٹ ان ایڈ کے طورپر ایک ہزار ارب سیڈ منی مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ سپیشل کورٹس اوورسیز پاکستانیوں پراپرٹی ایکٹ 2025کے تحت جوڈیشل آفیسر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری دی گئی۔ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں بیسک اور کلینیکل سائنسز سپیشلسٹ ٹیچنگ کیڈر میں 3سال کیلئے 65سال کی عمر تک کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب قرآن بورڈ کے سپیشل سیل میں ڈائریکٹر جنرل کی اسامی تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی۔ گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر اور ان ڈی پینٹ ڈائریکٹرز کی توسیع میں منظوری دی گئی۔ پی ایم ایس کی عمر اور امتحانات کے مواقع بڑھانے کیلئے عارضی منظوری دی گئی۔
نیشنل پاپولیشن ڈیکلریشن، آف سٹبلیزیشن اینڈ کیپٹیلائزیشن اوورآل ویلبینگ کی افتتاحی تقریب میں حکومت پنجاب کی طرف سے دستخط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی ایکس پاکستان رخصت کی منظوری دی گئی۔ ایشین اومبڈس مین ایسوسی ایشن ہانگ کانگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی سالانہ شرکت میں این او سی کی منظوری دی گئی۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لم سم پیکیج پر بھرتیوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ بادامی باغ لاہور میں سڑکوں کی بحالی اور بہتری کے لیے ایل ڈی اے کو گرانٹ ان ایڈ دینے کی منظوری دی گئی۔ بہاولپور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے لیے جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز آرڈیننس 2026 کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب ہاس کراچی کی تعمیر وبحالی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت چیئرپرسن کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کے سی ای او کی بر طرفی اور سی ای او پی پی پی ایل کو اضافی چارج دینے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے پرائیویٹ ممبر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ نئی آبادی بنگلہ روڈ کا ناماویس مصطفی شہید روڈ رکھنے کی منظوری دی گئی۔ امام مسجد صاحبان کیلئے اعزازیہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کمیٹی ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ سمارٹ سیف سٹیز فیز ٹو کے لیے فنڈ ز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے گندم امپورٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈرگ کورٹ ملتان کے چیئرپرسن کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز بشمول کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، آر ایم یو اور ایف ایم یو کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی اور پنجاب پارکنگ کمپنیز کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
حکومتِ پنجاب اور حکومتِ باکوسٹی کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی آف ساہیوال وائس چانسلرکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر پنجاب ویلیو ایڈیشن فنانسنگ آف پنک سالٹ کیلئے مائن اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے واٹر فلڈ انفراسٹرکچر امپورمنٹ پروگرام کے تحت چنیوٹ نالے پر برج کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں مریم کو بتائیں پراجیکٹ سے متعلق گائیڈننس اور اہداف پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او اور ایم ڈی کی تعیناتی کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز کے ازسرنواجرا کی منظوری د ی گئی۔ زرعی زمینوں اور آبادیوں کے تحفظ کیلئے دریاں کا کٹاروکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہولی قرآن ایکٹ 2011 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے اضافی وسائل کی فراہمی کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اسٹامپ ایکٹ 1899 میں ترامیم،کابینہ کمیٹی برائے گرانٹ اِن ایڈ کی طرف سے مجوزہ گرانٹ ان ایڈ کی منظوری کی بھی منظوری دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ نئے بلاک کیلئے متعدد آلات کی خریداری کے لیے ساڑھے 16کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔ پی آر آئی ٹی پراجیکٹ میں توسیع او راضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ایم ڈی کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ 2026 کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے لوکل گورنمنٹ کی نسبت آن سورس ریونیوسکیموں کی ترجیحا تکمیل یقینی بنانے کی منظوری دے دی۔ پنجاب واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی کے تحت نئے واساز کیلئے 3ارب 79کروڑ 65لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ پنجاب آرٹینوو ڈسپورٹس ریزیلیشن ایکٹ 2026 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ ضلع راجن پور اور رحیم یار خان میں اسپیشل برانچ کے نئے دفاتر قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ سرکاری اسکولوں میں اسکول ٹیچنگ انٹرنز (STIs) بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔ عالمی بینک ڈیفنڈڈ پراجیکٹ کے فنڈز کی ازسرنو اجرا کی منظوری دی گئی۔ 14ویں ساتھ ایشین گیمز کی میزبانی کی منظوری دی گئی۔
بہاولپورکیو اے ایم سی ڈینٹل کالج میں کنٹریکٹ بیس پر ٹیچنگ کیڈر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ صوبائی اور ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈز کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے گندم امپورٹ کی منظوری دی گئی۔ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر کی تعیناتی، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر کی تعیناتی اورسیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز شریف میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال میانوالی کی فیکلٹی کے سپیشل الانس کی منظوری دی گئی۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت یونین کونسلز کے نام مخصوص کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایئرپرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ سزا کے دوران تعلیم حاصل کرنیوالے قیدیوں کو سپیشل رعایت دینے کیلئے پاکستان پریزن رولز 1978 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ وہوا میں جھنگی کے مقام پر حضرت عمر فاروق پولیس پوسٹ کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈسکیم جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔ ضلع لاہور میں ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں 37 انتظامی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ رومز کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے 10کروڑ 58لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
کیس فلو مینجمنٹ سسٹم سکیم کیلئے 3کروڑ 86لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025سے متعلق امور کی منظوری دی گئی۔ پنجاب بھر میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کیلئے آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ تحصیل لیول پر 1500الیکٹرو بسوں کے آپریشنز کی منظوری دی گئی۔ کنیکٹڈ پنجاب پروگرام، ضلع لودھراں روڈ ز سکیم میں ترامیم، ضلع لاہور کی آٹھ ترقیاتی اسکیمیں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں تحصیل فیروزوالہ اور مریدکے کو 2026 کیلئے آفت زدہ علاقہ قرار دینے کی منظوری دی گئی۔ کچی آبادیوں اور زرعی زمینوں کو سیلاب سے بچانے کیلئے فلڈ پروٹیکشن ورکس کی منظوری دی گئی۔ پاسکو سے0.5ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کیلئے پیشگی ادائیگی اور آٹے کی فراہمی کے لیے مزید گندم کا سٹاک ریلیز کرنے کی منظوری دی گئی۔
پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کے دو غیر سرکاری ممبرز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سیشن 2026-27کیلئے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کے لیے صوبائی کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان کی تعیناتی کے لئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔








