ٹیکنالوجی کی دنیا کے ارب پتی ایلون مسک نےکہا ہے کہ وہ امریکہ میں ہر بچے کو اپنی راکٹ کمپنی سپیس ایکس کا ایک شیئر دیں گے۔العربیہ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایکس پر لکھا، "اگلے سال میں امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس میں ایک شیئر دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کئی اقدامات میں سے یہ پہلا اقدام ہو گا” تاہم …
امریکاکے ہر بچےکو سپیس ایکس میں حصہ دار بناؤں گا، ایلون مسک

مزید خبریں
نیویارک ۔20اکتوبر (اے پی پی):ٹیکنالوجی کی دنیا کے ارب پتی ایلون مسک نےکہا ہے کہ وہ امریکہ میں ہر بچے کو اپنی راکٹ کمپنی سپیس ایکس کا ایک شیئر دیں گے۔العربیہ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایکس پر لکھا، "اگلے سال میں امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس میں ایک شیئر دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کئی اقدامات میں سے یہ پہلا اقدام ہو گا” تاہم انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ یہ منصوبہ کس طرح کام کرے گا۔
امریکی ادارہ مردم شماری کے 2024 کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو امریکہ میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد تقریباً 73 ملین ہے۔فوربز کے مطابق سپیس ایکس میں ایلون مسک کی ملکیت 38 فیصد ہے۔سپیس ایکس نے جون میں 85.7 ارب ڈالر حاصل کر کے سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی اولین فروخت (آئی پی او) کا ریکارڈ قائم کیا۔کمپنی کا سٹار شپ میگا راکٹ ستمبر میں پہلی بار مدار میں پہنچا۔ ایلون مسک کے مریخ سے متعلق عزائم میں مرکزی حیثیت کے حامل راکٹ کے لیے یہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔







