سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانس کے وزیر برائے یورپی امور و خارجہ تعلقات ژاں نوئل بارو نے ملاقات کی جس دوران علاقائی آبی گزرگاہوں کی سلامتی اور آزادانہ جہازرانی یقینی بنانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔العربیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے موجودہ علاقائی بحرانوں کے جامع اور پائیدار حل تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت پر بھی گفتگو کی تاکہ خطے میں …
سعودی وزیر خارجہ سے فرانس کے ہم منصب کی ملاقات ،علاقائی آبی گزرگاہوں کی سلامتی اور آزادانہ جہازرانی یقینی بنانے بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
ریاض ۔20اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانس کے وزیر برائے یورپی امور و خارجہ تعلقات ژاں نوئل بارو نے ملاقات کی جس دوران علاقائی آبی گزرگاہوں کی سلامتی اور آزادانہ جہازرانی یقینی بنانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔العربیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے موجودہ علاقائی بحرانوں کے جامع اور پائیدار حل تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت پر بھی گفتگو کی تاکہ خطے میں امن و استحکام کو مستحکم کیا جا سکے۔
اسی تناظر میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتِ حال میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ فرانس کی یکجہتی کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں موجود شراکت داری اور باہمی مفادات کے حصول اور دونوں ملکوں کی امنگوں کی تکمیل کے لیے اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔








