جاپان نے خلائی تحقیق میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایم ایم ایکس (MMX) خلائی مشن روانہ کر دیا ہے، جس کا مقصد مریخ کے چاند فوبوس پر اتر کر وہاں سے مٹی کے نمونے جمع کرنا اور انہیں زمین پر واپس لانا ہے۔ تاس کے مطابق کامیابی کی صورت میں یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا مشن ہوگا۔
جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کے لیے خلائی مشن روانہ کر دیا

مزید خبریں
ٹوکیو ۔20اکتوبر (اے پی پی):جاپان نے خلائی تحقیق میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایم ایم ایکس (MMX) خلائی مشن روانہ کر دیا ہے، جس کا مقصد مریخ کے چاند فوبوس پر اتر کر وہاں سے مٹی کے نمونے جمع کرنا اور انہیں زمین پر واپس لانا ہے۔ تاس کے مطابق کامیابی کی صورت میں یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا مشن ہوگا۔
جاپان کی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (جاکسا) کا یہ خلائی جہاز تانیگاشیما خلائی مرکز سے ایچ تھری ہیوی لفٹ راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔مشن کا بنیادی مقصد فوبوس کی سطح سے مٹی کے نمونے جمع کرنا ہے۔ خلائی جہاز کی 2031 میں زمین پر واپسی متوقع ہے، جہاں یہ ایک کیپسول کے ذریعے جمع کیے گئے نمونے زمین پر پہنچائے گا۔جاپانی ماہرین ان نمونوں کا تجزیہ کرکے فوبوس اور خود مریخ کی ابتدا اور تشکیل سے متعلق اہم معلومات حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔








