او آئی سی کی کونسل آف فارن منسٹرز کا اجلاس،رکن ممالک کے لیے سائبر سکیورٹی وزرا کونسل کے قیام کی منظوری

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کونسل آف فارن منسٹرز نے اپنے 52 ویں اجلاس کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی بنیاد پر تنظیم کے ملکوں کے لیے سائبر سکیورٹی وزرا کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ،اس کا جنرل سیکرٹر یٹ اور ایگزیکٹو آفس ریاض میں قائم کیا جائے گا۔ ۔

ریاض ۔20اکتوبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کونسل آف فارن منسٹرز نے اپنے 52 ویں اجلاس کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی بنیاد پر تنظیم کے ملکوں کے لیے سائبر سکیورٹی وزرا کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ،اس کا جنرل سیکرٹر یٹ اور ایگزیکٹو آفس ریاض میں قائم کیا جائے گا۔ ۔

العربیہ کے مطابق کونسل کا مقصد رکن ملکوں میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانا، ان کے حیاتیاتی مفادات اور قومی سلامتی کی حفاظت کرنا، باہمی تعاون کو فروغ دینا اور سائبر سکیورٹی سے متعلق بین الاقوامی تنظیموں میں رکن ممالک کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کو مربوط بنانا ہے۔اس فیصلے کے تحت یہ کونسل اسلامی تعاون تنظیم کے تحت ایک ذیلی ادارہ اور تنظیم کی چھتری تلے سائبر سکیورٹی سے متعلق موضوعات کا احاطہ کرے گی۔ اس میں رکن ممالک کی سائبر سکیورٹی سے متعلقہ باڈی شامل ہوں گی اور اس کے جنرل سیکرٹریٹ اور ایگزیکٹو آفس کی صدارت میزبان ملک سعودی عرب کے نمائندے کریں گے۔

نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے گورنر انجینئر ماجد بن محمد المزید نے وضاحت کی کہ یہ اقدام عالمی سطح پر سائبر خطرات میں اضافے اور ممالک کے حیاتیاتی مفادات، حساس بنیادی ڈھانچے، ترجیحی شعبوں اور حکومتی خدمات کے لیے ان کے درپیش خطرات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔انجینئر ماجد نے اس بات پر زور دیا کہ یہ چیلنجز تنظیم کے ممالک میں سائبر سکیورٹی کو تقویت دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں، سائبر سکیورٹی معیشتوں کی نمو اور معاشروں کی خوشحالی کے لیے ایک بنیادی عنصر اور بین الاقوامی امن و امان کے تحفظ کے نظام کا ایک ستون ہے۔

انہوں نے مملکت میں سائبر سکیورٹی کے شعبے کو قیادت کی طرف سے ملنے والی سرپرستی کو سراہا اور وزیر مملکت اور رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان کی سربراہی میں اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی نگرانی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ کونسل کے ہیڈ کوارٹرز کے لیے ریاض کی میزبانی بین الاقوامی پہل کاریوں اور منصوبوں کی قیادت میں سعودی عرب کے کردار پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور سائبر سپیس کے استحکام کو فروغ دینے اور ممالک کے درمیان تعاون کو تیار کرنے میں اس کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا مظہر ہے۔