اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے سلامتی کونسل میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کی موجودہ ساخت آج کی جغرافیائی و سیاسی حقیقتوں کی درست عکاسی نہیں کرتی، جبکہ بعض مستقل ارکان جنگیں مسلط کرکے اور بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کرکے عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔شِنہوا کے مطابق انتونیو گوتریش نے یہ بات انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں وزارت …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کاا سلامتی کونسل میں اصلاحات پر زور

مزید خبریں
جکارتہ ۔20اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے سلامتی کونسل میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کی موجودہ ساخت آج کی جغرافیائی و سیاسی حقیقتوں کی درست عکاسی نہیں کرتی، جبکہ بعض مستقل ارکان جنگیں مسلط کرکے اور بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کرکے عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔شِنہوا کے مطابق انتونیو گوتریش نے یہ بات انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں وزارت خارجہ کے زیر اہتمام فارن پالیسی سرکل ٹاکس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی موجودہ ساخت اقوام متحدہ کی عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر رہی ہے۔انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ارماناتھا ناصر نے اس موقع پر کہا کہ کثیرالجہتی تعاون کوئی اختیاری راستہ نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے۔ ان کے مطابق کوئی بھی ملک، خواہ وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، آج کے عالمی چیلنجز سے تنہا نمٹ نہیں سکتا۔
انتونیو گوتریش 17 اکتوبر کو انڈونیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے صدر پرابوو سوبیانتو اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔دورے کے دوران عالمی اداروں کو زیادہ نمائندہ اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اصلاحات اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔







