چین نے اپنے سٹارٹ اَپ ڈیپ سیک کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ٹولز پرامریکی پابندی کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ وسعت دینے اور سائنس، ٹیکنالوجی، اقتصادی و تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینے کی مسلسل مخالفت کرتا ہے۔
چین کی ڈیپ سیک اے آئی ٹولز پر امریکی پابندی کی مذمت

مزید خبریں
بیجنگ۔20اکتوبر (اے پی پی):چین نے اپنے سٹارٹ اَپ ڈیپ سیک کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ٹولز پرامریکی پابندی کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ وسعت دینے اور سائنس، ٹیکنالوجی، اقتصادی و تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینے کی مسلسل مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کرے گا۔واضح رہے کہ پیر کو امریکی حکومت نے اپنے سرکاری اداروں کو چینی سٹارٹ اَپ کمپنی ڈیپ سیک (DeepSeek) کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ٹولز کا استعمال بند کرنے کا حکم دیا تھا۔








