امریکی کمپنی سپیس ایکس کی تیسری سہ ماہی کی آمدن 14.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

امریکی کمپنی سپیس ایکس نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 14.6 بلین ڈالر کی آمدن حاصل کی، جو وال سٹریٹ کے 12.87 بلین ڈالر کے تخمینے سے نمایاں طور پر زیادہ ہے، کمپنی کی آمدن میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 161 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کمپنی نے فی حصص 0.35 ڈالر کی ایڈجسٹڈ آمدن حاصل کی، …

واشنگٹن۔21اکتوبر (اے پی پی):امریکی کمپنی سپیس ایکس نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 14.6 بلین ڈالر کی آمدن حاصل کی، جو وال سٹریٹ کے 12.87 بلین ڈالر کے تخمینے سے نمایاں طور پر زیادہ ہے، کمپنی کی آمدن میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 161 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کمپنی نے فی حصص 0.35 ڈالر کی ایڈجسٹڈ آمدن حاصل کی، جو تجزیہ کاروں کے 0.15 ڈالر کے تخمینے سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے، جبکہ کمپنی کی خالص آمدن بڑھ کر 4.4 بلین ڈالر ہوگئی، جو متوقع 1.88 بلین ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق آمدن میں تیز رفتار اضافے کی بنیادی وجہ اس کا سپر انٹیلی جنس (SI) ڈویژن تھا، جس نے 7.6 بلین ڈالر کی آمدن حاصل کی، جبکہ اس کا تخمینہ 6.3 بلین ڈالر تھا۔ کنیکٹیوٹی شعبے نے 5.2 بلین ڈالر کی آمدن حاصل کی، جو 4.9 بلین ڈالر کے تخمینے سے زیادہ ہے۔ اس اضافے میں سٹارلنک کی صارفین میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کاروباری اداروں اور حکومتی محکموں کے ساتھ معاہدوں میں توسیع نے اہم کردار ادا کیا۔کمپنی کے خلائی شعبے کی آمدن 1.8 بلین ڈالر رہی، جو 1.43 بلین ڈالر کے مقررہ ہدف سے زیادہ ہے۔