چین نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 9 نومبر سے شروع ہونے والے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن میں فریقین کی31 ویں کانفرنس کاپ 31 میں شرکت کے لیے اپنا وفد بھیجے گا اور موسمیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی مذاکراتی عمل کو فعال طور پر فروغ دے گا ۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کے نائب وزیر …
موسمیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی مذاکراتی عمل کو فعال طور پر فروغ دیں گے، چین

مزید خبریں
بیجنگ۔21اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 9 نومبر سے شروع ہونے والے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن میں فریقین کی31 ویں کانفرنس کاپ 31 میں شرکت کے لیے اپنا وفد بھیجے گا اور موسمیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی مذاکراتی عمل کو فعال طور پر فروغ دے گا ۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کے نائب وزیر برائے حیاتیات و ماحولیات لی گائونے بدھ کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے شہر انطالیہ میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن میں فریقوں کی31 ویں کانفرنس ( کاپ 31 )9 سے 20 نومبر تک منعقد ہو گی جس میں ایک چینی وفد بھیجیں گے اور موسمیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی مذاکراتی عمل کو فعال طور پر فروغ دیں گے۔ اس وقت عالمی آب و ہوا کی حکمرانی کی توجہ ضوابط پر مذاکرات سے عمل درآمد کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاپ 31 کو ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے 2035 تک 300 بلین امریکی ڈالر کے فنڈ ز اورموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تین گنا فنڈنگ کے ہدف کی تکمیل کے لیے روڈ میپ پر تفصیلی بات چیت ہونی چاہیے۔
ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی تبدیلی میں درپیش مشکلات پر قابو پانے نیز شمال اور جنوب کے فرق کو کم کرنے میں مدد کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری رویے کے ساتھ بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کے مذاکراتی عمل میں حصہ لیا اور اسے فروغ دیا ہے ، اور کانفرنس کی کامیابی کے لئے چینی دانش ، چینی حل اور چینی توانائی فراہم کی ہے۔








