امریکا مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت کے لئے بہتر ماحول پیدا کرے،چین

چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی گمراہ کن مہم اور دبائو کو ختم کرے ، مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت کے لئے بہتر ماحول پیدا کرے اور اپنے غلط اقدامات کو جلد درست کرے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے گزشتہ روز امریکا کی جانب سے تجارتی راز چوری کرنے کے الزام میں پانچ چینی کمپنیوں پر …

بیجنگ۔21اکتوبر (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی گمراہ کن مہم اور دبائو کو ختم کرے ، مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت کے لئے بہتر ماحول پیدا کرے اور اپنے غلط اقدامات کو جلد درست کرے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے گزشتہ روز امریکا کی جانب سے تجارتی راز چوری کرنے کے الزام میں پانچ چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکانے نام نہاد تجارتی رازوں کی چوری کے بیانیےکو بڑھا چڑھاکر پیش کر تے ہوئے چینی کمپنیوں کو بدنام کیا اور ان پر پابندیاں عائد کیں جس کی چین شدید مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کی تیز رفتار ترقی بنیادی تحقیق پران کی طویل مدتی کوششوں اور جدت طرازی میں مسلسل سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے اور اس کا نام نہاد تجارتی رازوں کی چوری سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی گمراہ کن مہم اور دبائو کو ختم کرے ، مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت کے لئے بہتر ماحول پیدا کرے اور اپنے غلط اقدامات کو جلد درست کرے بصورت دیگر چین، چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کے مضبوط تحفظ کے لئے ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔