مدینہ میں قدرتی چراگاہوں کی بحالی کی مہم کا آغاز

سعودی ادارے نیشنل سینٹر فار ویجی ٹیشن کور ایند ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن (این سی وی سی) کی مدینہ شاخ نے قدرتی چراگاہوں کی بحالی کے لیے مہم شروع کر دی۔ اردو نیوز کے مطابق نیشنل سینٹر فار ویجی ٹیشن کور ایند ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن (این سی وی سی) کی مدینہ شاخ نے گزشتہ روز بیان میں بتایا ہے کہ رواں سال کے قومی شجر کاری سیزن کے تحت …

ریاض۔22اکتوبر (اے پی پی):سعودی ادارے نیشنل سینٹر فار ویجی ٹیشن کور ایند ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن (این سی وی سی) کی مدینہ شاخ نے قدرتی چراگاہوں کی بحالی کے لیے مہم شروع کر دی۔ اردو نیوز کے مطابق نیشنل سینٹر فار ویجی ٹیشن کور ایند ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن (این سی وی سی) کی مدینہ شاخ نے گزشتہ روز بیان میں بتایا ہے کہ رواں سال کے قومی شجر کاری سیزن کے تحت بارشوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 10 ہزار 398 ہیکٹر رقبے پر 18 ہزار 719 کلوگرام بیج بکھیر دیئے گئے ہیں۔

الحناکیہ گورنریٹ میں مہم کے تحت کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو کے8ہزار 836 ہیکٹر رقبے پر 15 ہزار 906 کلوگرام بیج بکھیرے گئے جبکہ الشقران کی چراگاہ کے 266 ہیکٹر رقبے پر 480 کلوگرام بیج پھیلائے گئے۔ محافظہ بدر میں الصمیدہ کی چراگاہ کے 955 ہیکٹر رقبے پر ایک ہزار 719 کلوگرام بیج بکھیرے گئے۔

قومی مرکز جدید مشینری کے ذریعے مقامی جنگلی اور چارے کے پودوں کے بیج بکھیرتا ہے تاکہ بنجر اور متاثرہ زمینوں کو بحال کیا جا سکے، نباتاتی احاطے میں اضافہ ہو اور سعودی گرین انیشی ایٹو کے اہداف کے حصول میں مدد ملے۔ قومی مرکز جدید مشینری کے ذریعے مقامی جنگلی اور چارے کے پودوں کے بیج بکھیرتا ہے تاکہ متاثرہ زمینوں کو بحال کیا جا سکے، سبزے میں اضافہ ہو اور سعودی گرین انیشی ایٹو کے اہداف کے حصول میں مدد ملے۔