سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز کی ملاقات،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز سے ملاقات کی اور کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی و اقتصادی تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز سے ملاقات کی اور کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی و اقتصادی تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نےپاکستان اور مالدیپ کے مابین پارلیمانی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا اور کہا کہ پاک۔مالدیپ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔پارلیمانی سفارتکاری علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان اور مالدیپ کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کے لیے ہونے والے معاہدوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مالدیپ کے صدر کا دورۂ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ مالدیپ کے عوام پاکستانی عوام کے ساتھ دلی وابستگی رکھتے ہیں۔مالدیپ کے صدر نے علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔ ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ، شائستہ خان اور سنجے پروانی بھی موجود تھے۔

 

مزید خبریں