کاروبار کی باگ ڈور نجی شعبہ کے پاس ہونی چاہیے، وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری

وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت اور اس کے اداروں کے پاس کاروبار چلانے کی مہارت نہیں ہوتی اس لیے کاروبار کی باگ ڈور نجی شعبہ (پرائیویٹ سیکٹر) کے پاس ہونی چاہیے۔

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت اور اس کے اداروں کے پاس کاروبار چلانے کی مہارت نہیں ہوتی اس لیے کاروبار کی باگ ڈور نجی شعبہ (پرائیویٹ سیکٹر) کے پاس ہونی چاہیے۔

وزارت نجکاری کے مطابق انہوں نے بیان میں کہا کہ جب کاروباری حضرات بزنس کریں گے تو اس میں ترقی اور وسعت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی پھیلنے کی صلاحیت پیدا ہو گی جبکہ میرٹ پر مبنی تقرریاں ہوں گی، ٹیلنٹ کا بہتر استعمال ہو گا اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری نے کہا کہ نجی شعبہ کے فروغ سے منافع بڑھے گا جس سے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا، ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ملکی معیشت میں کارکردگی، مسابقت اور میرٹ پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے نجکاری انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں