صدر مملکت 22 تا 24 اکتوبر جرمنی کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

صدر مملکت آصف علی زرداری 22 سے 24 اکتوبر 2026ء تک جرمنی کا دورہ کریں گے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر مملکت وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر کے ساتھ ساتھ اعلیٰ قیادت اور کاروباری رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی جا سکے۔

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری 22 سے 24 اکتوبر 2026ء تک جرمنی کا دورہ کریں گے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر مملکت وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر کے ساتھ ساتھ اعلیٰ قیادت اور کاروباری رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی جا سکے۔

ان ملاقاتوں میں معاشی اور تجارتی تعاون پر خاص توجہ دی جائے گی۔یہ دورہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی اہمیت کا حامل ہے جو اس سال منائی جا رہی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے گہرے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

مزید خبریں