چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ارکان قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی اور خورشید جونیجو نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے ارکان قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی اور خورشید جونیجو کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ارکان قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی اور خورشید جونیجو نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔جمعرات کو ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مالی معاونت کی فراہمی، مستحق خواتین کے لئے سہولیات میں بہتری اور پروگرام کے جاری اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مستحق خواتین تک مالی امداد کی شفاف اور آسان فراہمی، ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیوں کے نظام اور مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لئے جاری کوششوں کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خاندانوں کی معاونت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پروگرام کے کردار کو اجاگر کیا۔








