صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور سے جرمنی کے لیے روانہ ہو گئے۔صدر مملکت دورہ کے دوران جرمن صدر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال اور معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت یہ دورہ جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی دعوت پر کر رہے ہیں۔صدر آصف …
صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور سے جرمنی کے لیے روانہ

مزید خبریں
لاہور:22اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور سے جرمنی کے لیے روانہ ہو گئے۔صدر مملکت دورہ کے دوران جرمن صدر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال اور معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت یہ دورہ جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی دعوت پر کر رہے ہیں۔صدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، گزشتہ 23 سالوں بعد کسی بھی پاکستانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ جرمنی ہوگا۔
رواں برس دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔ اس حوالے سے جرمن صدر کی صدر مملکت کو جرمنی کے دورے کی خصوصی دعوت نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ صدر مملکت دورہ جرمنی کے دوران ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جرمنی کے صدر اور اعلیٰ جرمن حکومتی عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال، معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کے فروغ کو نئی جہت دینے کی جانب معاون ثابت ہو گا۔ صدر آصف زرداری کا دورہ پاکستان اور جرمنی کے مابین موجود دوطرفہ تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم سنگ میل ہو گا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایئرپورٹ پر صدر مملکت کو الوداع کہا۔








