ایچ ای سی کے بین الاقوامی تحقیقی معاونتی پروگرام سے متعلق براہ راست نشست کل (جمعہ کو) ہوگی

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام بین الاقوامی تحقیقی معاونتی پروگرام کے حوالے سے براہ راست آگاہی نشست کل (23 اکتوبر کو) منعقد ہوگی

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام بین الاقوامی تحقیقی معاونتی پروگرام کے حوالے سے براہ راست آگاہی نشست کل (23 اکتوبر کو) منعقد ہوگی۔

ایچ ای سی کے مطابق بین الاقوامی تحقیقی معاونتی پروگرام (آئی آر ایس آئی پی) سے متعلق اس خصوصی نشست میں پروگرام کے مقاصد اور تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ نشست میں ایچ ای سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر (ایچ آر ڈی) جہانزیب خان مہمان ہوں گے۔

نشست پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگی جسے ایچ ای سی کے تعلیمی ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ edutv.hec.gov.pk پر براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ ایچ ای سی کے اس اقدام کا مقصد متعلقہ تحقیقی پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔