بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں یوتھ انٹرپرینیورشپ سمٹ، نمائش اور ایوارڈز 2026 اختتام پذیر ہو گئے جس میں کلیدی خطابات، پینل مباحثوں اور تعلیمی و تحقیقی اداروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا
بحریہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوتھ انٹرپرینیورشپ سمٹ، نمائش اور ایوارڈز 2026 اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں یوتھ انٹرپرینیورشپ سمٹ، نمائش اور ایوارڈز 2026 اختتام پذیر ہو گئے جس میں کلیدی خطابات، پینل مباحثوں اور تعلیمی و تحقیقی اداروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں 30 سے زائد سٹالز پر مشتمل نمائش بھی منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان کی جامعات سمیت ایئر یونیورسٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور اروڑ یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔
سمٹ کے دوران نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کے فروغ، نئے کاروباری تصورات اور تعلیمی اداروں کے مابین تعاون کے مواقع کو اجاگر کیا گیا۔ کلیدی خطابات اور پینل مباحثوں میں نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب کا مقصد نوجوانوں کو کاروباری مواقع سے روشناس کرانے، ان کے نئے تصورات کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا تھا۔








