حکومت کی جانب سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی نجکاری کا عمل اہم مرحلے میں داخل ہوگیا۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے آئیسکو کی نجکاری کے لئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دے دی۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پری کوالیفائی ہونے والے بولی دہندگان میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے معروف سرمایہ کار اور بزنس گروپس شامل ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):حکومت کی جانب سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی نجکاری کا عمل اہم مرحلے میں داخل ہوگیا۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے آئیسکو کی نجکاری کے لئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دے دی۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پری کوالیفائی ہونے والے بولی دہندگان میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے معروف سرمایہ کار اور بزنس گروپس شامل ہیں۔ نجکاری کمیشن بورڈ کا وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں منعقدہ اجلاس میں ترکیہ کی 3 اہم انرجی کمپنیوں (اکٹور الیکٹرک، جینویرا انرجی اور چنگیز انرجی) کو بولی کے لئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔
اینگرو انرجی، نوواٹیکس، سیفائر فائبرز اور بیسٹ وے سیمنٹ بھی اہل قرار پانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔ مزید برآں آرٹسٹک ملنرز، حب پاور، اور حسنات برادرز کنسٹرکشن کی قیادت میں قائم کنسورشیئمز بھی پری کوالیفائی ہو گئے۔ آئیسکو کی نجکاری کے لئے تمام 10 فریقین کو ورچوئل ڈیٹا روم (VDR) تک رسائی دی جائے گی تاکہ وہ تفصیلی جائزہ لے سکیں۔ آئیسکو نجکاری پروگرام کے ‘بیچ-1’ کی ان تین کمپنیوں میں شامل ہے جن میں فیسکو اور گیپکو بھی شامل ہیں۔ نجکاری کمیشن نے فیسکو کی نجکاری کے لئے ‘آرٹسٹک ملنرز’ کنسورشیم میں نئے ممبران کے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ آرٹسٹک ملنرز کنسورشیم اب بیچ-1 کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نجکاری عمل میں حصہ لے سکے گا۔
اعلامیہ کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) کی نجکاری کے ٹرانزیکشن سٹرکچر اور ری سٹرکچرنگ پلان میں تبدیلیوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔زیڈ ٹی بی ایل کی نجکاری کے بعد بھی بینک کی توجہ زرعی اور کسانوں کی مالی معاونت پر ہی مرکوز رہے گی۔ سٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کے لئے ‘ڈوئچے بینک’ کی قیادت میں قائم کنسورشیم کی بطور فائننشل ایڈوائزر منظوری بھی دی گئی ہے۔ اسٹیٹ لائف کے فائننشل ایڈوائزر کے ساتھ معاہدے (FASA) کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نجکاری کمیشن نے نجکاری پروگرام کو مکمل شفاف، مسابقتی اور پیشہ وارانہ انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔








