وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے آم اور کینو کی پیداوار میں اضافے اور کوالٹی میں بہتری کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آم کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے تاہم حکومت نے …
حکومت نے آم اور کینو کی پیداوار میں اضافے اور کوالٹی میں بہتری کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،بیرسٹر عقیل ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے آم اور کینو کی پیداوار میں اضافے اور کوالٹی میں بہتری کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آم کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے تاہم حکومت نے آم کی پیداوار میں اضافے اور کوالٹی میں بہتری کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، اس مقصد کیلئے وافر بجٹ مختص کیا گیا ہے، آم کی پیداوار میں اضافے اور ریسرچ سمیت دیگر اقدامات کیلئے 17 پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کینو کی پیداوار میں اضافے اور معیار میں بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں، صوبہ پنجاب میں 100 جدید مراکز قائم کئے گئے ہیں، حالیہ سیزن میں کینو کی 40 نئی ورائٹیز برآمد کی گئی ہیں اور 30 کیپسٹی بلڈنگ پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔







