پاکستان کی ٹیلی مواصلاتی کمپنی زونگ نے سنگاپور میں منعقدہ ایشین انوویشن ایکسی لینس ایوارڈز 2026 میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، صارفین کی خدمات اور مالیاتی جدت کے شعبوں میں چار اعزازات حاصل کر لیے ہیں۔ کمپنی کے مطابق زونگ کو مصنوعی ذہانت پر مبنی فائیو جی تشہیری مہم ’’ایسا ہے فیوچر‘‘، خودکار ذہین نیٹ ورک نظام، ’’مائی فائیو فیملی شیئرنگ پیکیج‘‘ اور ڈیجیٹل کمیشن گورننس نظام کے لیے مختلف زمروں …
زونگ نے ایشین انوویشن ایکسی لینس ایوارڈز 2026 میں چار اعزازات حاصل کر لیے

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی ٹیلی مواصلاتی کمپنی زونگ نے سنگاپور میں منعقدہ ایشین انوویشن ایکسی لینس ایوارڈز 2026 میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، صارفین کی خدمات اور مالیاتی جدت کے شعبوں میں چار اعزازات حاصل کر لیے ہیں۔ کمپنی کے مطابق زونگ کو مصنوعی ذہانت پر مبنی فائیو جی تشہیری مہم ’’ایسا ہے فیوچر‘‘، خودکار ذہین نیٹ ورک نظام، ’’مائی فائیو فیملی شیئرنگ پیکیج‘‘ اور ڈیجیٹل کمیشن گورننس نظام کے لیے مختلف زمروں میں ایوارڈز دیئے گئے۔
زونگ کی ترجمان اور سربراہ حکمت عملی نبیلہ یزدانی نے کہا کہ یہ اعزازات جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور مقامی ڈیجیٹل جدت کو عملی فوائد میں تبدیل کرنے کے لیے کمپنی کے عزم کا اعتراف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زونگ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے، کاروباری شراکت داروں کے لیے شفاف نظام قائم کرنے اور پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔








