پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقِ حکمرانی کی جدوجہد کا ایک روشن اور ناقابل فراموش باب ہیں۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ …
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقِ حکمرانی کی جدوجہد کا ایک روشن اور ناقابل فراموش باب ہیں۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مادر جمہوریت نے آمریت کے تاریک دور میں قید و بند، ریاستی جبر اور ناقابل برداشت مصائب کا سامنا کیا، مگر جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے اپنے عزم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
ان کی استقامت، قربانیاں اور جمہوری جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ذاتی غم اور صدمات کو حوصلے اور قومی عزم میں ڈھال کر جمہوریت کی شمع روشن رکھی، ان کی زندگی اس حقیقت کی گواہ ہے کہ اصولوں کی خاطر دی جانے والی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں اور جمہوریت کی جدوجہد نسل در نسل آگے بڑھتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے اور ان کے جمہوری مشن کو آگے بڑھایا جائے۔








