پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی15ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت مندانہ جدوجہد کرکے جمہوریت کی بحالی کے لیے تاریخی …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت مندانہ جدوجہد کرکے جمہوریت کی بحالی کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔

محمد ہمایوں خان نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی والدہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کے مشن کو آگے بڑھایا۔ بیگم نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کے جمہوری نظریے اور عوامی جدوجہد کی بنیاد ہیں۔ محمد ہمایوں خان نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی بصیرت، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جرأت اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ ہماری سیاسی تاریخ کا قیمتی سرمایہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے مشکل ترین حالات میں پارٹی اور جمہوری تحریک کا پرچم بلند رکھا، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

محمد ہمایوں خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔