پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے فضائی عملے (کیبن کریو) کے نئے یونیفارم کی باضابطہ رونمائی کر دی ہے، جسے ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے خصوصی طور پر تیار کیا ہے۔پی آئی اے کے مطابق نیا یونیفارم جدت، منفرد انداز اور مستقبل کی طرف پیش قدمی کے نئے وژن کا عکاس ہے۔
پی آئی اے کے کیبن کریو کے نئے روپ کی باضابطہ رونمائی، ڈیزائنر ایچ ایس وائی کے تیار کردہ یونیفارم کا باقاعدہ تعارف

مزید خبریں
کراچی۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے فضائی عملے (کیبن کریو) کے نئے یونیفارم کی باضابطہ رونمائی کر دی ہے، جسے ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے خصوصی طور پر تیار کیا ہے۔پی آئی اے کے مطابق نیا یونیفارم جدت، منفرد انداز اور مستقبل کی طرف پیش قدمی کے نئے وژن کا عکاس ہے۔ اس اقدام کا مقصد فیشن رن وے کے بین الاقوامی وقار کو فضاؤں میں لے جانا اور قومی ورثے، جدید نفاست اور روایتی مہمان نوازی کو یکجا کرتے ہوئے ایئرلائن کے عملے کو ایک بالکل نیا اور باوقار روپ دینا ہے۔
قومی ایئرلائن کمرشل ایوی ایشن کو بین الاقوامی سطح کے فیشن سے ہم آہنگ کرنے کی ایک شاندار تاریخی روایت رکھتی ہے۔ اس تاریخی سلسلے کا آغاز 1966 میں اس وقت ہوا تھا جب فرانسیسی لیجنڈری ڈیزائنر پیئر کارڈن نے پی آئی اے کے فضائی عملے کے لیے مشہور اے لائن ٹیونک اور ہوڈ کا ڈیزائن تیار کیا، جس نے عالمی سطح پر ایوی ایشن فیشن کے نئے معیار قائم کیے۔بعد ازاں 1970 کی دہائی میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے شاہی فیشن ڈیزائنر سر ہارڈی ایمیز نے پی آئی اے کے یونیفارم کو خصوصی وقار اور نفاست بخشی۔
گزشتہ برسوں کے دوران معروف ہم عصر پاکستانی ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ یونیفارم 12 سال تک پی آئی اے کی پہچان بنا رہا۔ایئرلائن کی اس طویل فیشن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اب ڈیزائنر ایچ ایس وائی کے تیار کردہ نئے یونیفارم کے ذریعے ایک نئے دور کا آغاز کیا گیا ہے، جو قومی تشخص کے ساتھ ساتھ ایئرلائن کے جدید تشخص کو بھی اجاگر کرتا ہے۔








