سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع

سینیٹ کا 364واں اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گیا۔ جمعے کو اجلاس میں ایوان کی کارروائی کے دوران وقفہ سوالات، قومی اہمیت کے حامل امور، قانون سازی، عوامی مسائل اور مختلف معاملات پر بحث متوقع ہے۔

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کا 364واں اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گیا۔ جمعے کو اجلاس میں ایوان کی کارروائی کے دوران وقفہ سوالات، قومی اہمیت کے حامل امور، قانون سازی، عوامی مسائل اور مختلف معاملات پر بحث متوقع ہے۔

اجلاس کے دوران ارکان سینیٹ ایوان کے ایجنڈے میں شامل امور پر اظہار خیال کریں گے جبکہ متعلقہ معاملات پر توجہ دلانے کے لیے مختلف نکات بھی اٹھائے جا سکتے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق قانون سازی سے متعلق امور، تحاریک، توجہ دلاؤ نوٹسز اور دیگر پارلیمانی کارروائی نمٹائی جائے گی۔

مزید خبریں