مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا دورہ پاکستان مکمل، واپس روانہ

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کی صبح خاتون اول ساجدہ محمد اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان مطابق دورے کے دوران صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اہم اور نتیجہ …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کی صبح خاتون اول ساجدہ محمد اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان مطابق دورے کے دوران صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اہم اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا جبکہ پاکستان مالدیپ بزنس فورم کا کامیاب انعقاد بھی ہوا جس سے تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والا یہ تاریخی دورہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور اسلامی اخوت کے رشتوں کی تجدید کا باعث بنا۔دورے نے دونوں ممالک کے درمیان زیادہ مضبوط، وسیع اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ شراکت داری کے فروغ کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کیا۔

 

مزید خبریں