بھارت کے زیرِ سرپرستی سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوٹوک عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے زیرِ سرپرستی سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی اور دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہوں گے، انہیں بھرپور اور سخت ضرب لگائی جائے گی۔

راولپنڈی۔23اکتوبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوٹوک عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے زیرِ سرپرستی سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی اور دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہوں گے، انہیں بھرپور اور سخت ضرب لگائی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔اس موقع پرانھیں موجودہ سکیورٹی صورتحال، جاری انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے انہیں خطرات کے مؤثر تدارک کے لیے چوکنا رہنے اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم بھارت کے زیرِ سرپرستی سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے اور وہ جہاں کہیں بھی ہوں، انہیں سخت ضرب لگائیں گے۔سکیورٹی فورسز کے شہداء اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی غیر متزلزل حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔کور ہیڈکوارٹرز آمد پر کمانڈر پشاور کور نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

مزید خبریں