وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے اور 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مستعدی اور غیر متزلزل عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے اور 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مستعدی اور غیر متزلزل عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو بر وقت کارروائی کر کے ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر اور ناز ہے۔وزیرِ داخلہ نے دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے امن اور تعمیر و ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کا انجام صرف اور صرف عبرتناک موت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








