وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے گوادر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنانے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزارتِ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ …
گوادر میں حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، ہر سازش بہادری سے ناکام بنائیں گے، حنیف عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے گوادر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنانے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزارتِ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور پائیدار امن و سلامتی کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے خلاف رچی جانے والی ہر سازش کو اسی عزم، جرات اور بہادری کے ساتھ ناکام بنایا جاتا رہے گا۔








